کراچی:پاکستان کے ممتاز مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بار ہندوستان سے فلم لکھنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ "مجھے بھارت کی طرف سے بہت سی آفرز موصول ہوئی ہیں۔ جب میں 2006 میں پہلی بار ہندوستان گیا تو میں نے دیکھا کہ ٹی وی پر سب چینلز موجود تھے لیکن کوئی پاکستانی چینل نہیں تھا۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ مہیش بھٹ نے کئی دیگر افراد کے ساتھ فلم لکھنے کی پیش کش کی لیکن انہوں نے کسی وجہ سے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ تب تک وہ ہندوستان کے لئے کام کریں گے جب تک وہاں پاکستانیوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کے علاوہ بھی ہندوستانی فلم کے ہدایت کار نے بھی انہیں فلم لکھنے کی پیش کش کی لیکن انہوں نے بھی انکار کردیا۔
خلیل الرحمن بھارت سے فلم لکھنے کی آفرکیوں ٹھکراتے رہے؟



















