فخرزمان معصوم یاڈی کوک چالاک‘سوشل میڈیاپر بحث چھڑگئی

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے بین الااقوامی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے رن آﺅٹ پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ،کرکٹ کے مداحوں نے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوک کو چالاک اور دھوکے باز کہہ دیا ایک شخص نے ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ،ایک نے لکھا کہ وہ پہلے ڈی کوک کو پسند کرتے تھے اور معصوم سمجھتے تھے تاہم انہوں نے دھوکہ کیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کرکٹ اب جینٹل مین گیم نہیں رہی۔ ایک شخص نے کہا کہ کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت بالکل مزاحیہ نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان کےلئے تالیاں اور ڈی کوک کو شرمندہ ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔