اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان،برطانیہ نے سائبر کرائم، منشیات، دہشتگردی، ویزا فراڈ کےخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
برطانوی وزیر سلامتی ڈین جاروس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر حکام سے ملاقاتیں کیں،افغانستان کی صورتحال ،علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،دہشتگردی، منظم جرائم، غیر قانونی امیگریشن ،ویزا فراڈ کی روک تھام کےلئے عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
ڈین جاروس نے کہا مشترکہ سکیورٹی خطرات کا سامنا ،ملکر مقابلہ کرنے سے دونوں ممالک زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں،سائبر کرائم بین الاقوامی مسئلہ ،موثر سدباب کےلئے تمام ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان ،برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون موجود ہے، مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں ،کاوشوں کا اعتراف کیا۔
پاکستان،برطانیہ سائبر کرائم، دہشتگردی، ویزا فراڈ کےخلاف تعاون بڑھانے پر متفق

















