ڈی ایس ریلویز مغلپورہ کی نااہلی، کیرج اینڈ ویگن شاپ کے ہیڈ ٹائم کیپر کا انتظامی احکامات ماننے سے انکار

لاہور(قمر عباس نقوی )ریلویز مغلپورہ ڈی ایس کی نا اہلی کیرج اینڈ ویگن شاپ سی سی 7111کے ہیڈ ٹائم کیپر کی طرف سے انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار، ڈی پی او ورکشاپ کا 1سال قبل ٹرانسفر آرڈر کینسل نہ ہونے کے باوجود تاحال کیرج شاپ میں کام جاری ،لیبر وارڈن ہیڈ ٹائم کیپر کیلئے سہولت کارمجاز اتھارٹی کو گمراہ کرنے کا انکشاف۔پاکستان ریلویز مغلوپورہ ڈویژنل آفیسر ورکشاپ کی نا اہلی کے باعث سی سی 7111کیرج اینڈ ویگن شاپ میں ہیڈ ٹائم کیپر انچارج طاہر غوری اور اسکی ٹیم کی جانب سے مالی بے ضابطگیوں سمیت مبینہ کرپشن اور سرکاری سامان کی چوری سمیت اختیارات کے نا جائز استعمال کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ خاتون ڈی پی او ورکشاپ کی جانب سے مارچ 2025میں کیرج اینڈ ویگن شاپ سی سی 7111سے ٹرانسفر الیکٹرک شاپ سی سی 7506میں کی گئی تھی جس پر متعلقہ ملازم ہیڈ ٹائم کیپر طاہر غوری کی جانب سے 1سال 1ماہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ اس پر متعلقہ لیبر وارڈن مجید غوری کی جانب سے مجاز اتھارٹی کو ٹرانسفر پر عملدرآمد ہونے یا نا ہونے پر آگاہ کرنے کی بجائے گمراہ کیا گیا جس کی بنیاد پر تاحال ٹرانسفر احکامات کو ماننے سے انکاری دکھائی دے رہا ہے مبینہ طور پر ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ کا مشرق کی نشاندہی کے بعد لیبر وارڈن کیرج کو گزشتہ روز طاہر غوری ہیڈ ٹائم کیپر کی فائل اور فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر لیبر وارڈن طاہر غوری نے ٹال مٹول سے کام لینے کا انکشاف کیا گیا جبکہ ڈیلنگ کلرک نے بھی اس غیر قانونی اقدام میں ملوث ہے۔ لیبر وارڈن کیرج کی ذمہ داری پراسنل معاملات کو دیکھنے جس میں ٹرانسفر پوسٹنگ ،ریٹائرڈ ملازمین کی پینش ،ملازمت کے دوران فوت شدگان کے بچوں کو ملازمت دلوانے جیسے معاملات کو دیکھنا ہے۔ اس حوالے سے ایک سال قبل ہونے والی ٹرانسفر جو کہ ڈی پی او ورکشاپ کی جانب سے سی سی 7111ہیڈ ٹائم کیپر طاہر غوری کی ٹرانسفر پر عملدرآمد ہونے والے معاملہ پر مجاز اتھارٹی کو گمراہ رکھا گیا ہے۔ ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ افتخار حسین نے موقف نہیں دیا گیا جبکہ ہیڈ ٹائم کیپر طاہر غوری سے بھی ٹرانسفر پر عملدرآمد نہ ہونے پر رابطہ کیا گیا انہوں نے بھی موقف نہ دیا۔