پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کسی حکومتی پالیسی کا نتیجہ نہیں،احسن اقبال


لاہور:( وقائع نگار)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو مہنگائی کی لہر پر قابو پانے کےلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے عائد کردہ خود ساختہ اضافے سے حکومتی اعانت کے فائدے کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ٹرانسپورٹ محکمے 24گھنٹوں کے اندر کرایوں کے نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کریں ،اشیائے ضروریہ کی ہفتہ وار نگرانی کی جائے،وزارت داخلہ ،صوبائی حکام یوریا کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام ،دستیابی یقینی بنانے کےلئے فوری اقدامات کریں۔

دریں اثنا اپنے بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی حکومتی پالیسی کا نتیجہ نہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کو عوام کو مشکلات کا ادراک،ایرانی تیل تنصیبات پر گرنے والے میزائل دنیا کی193معیشتوں ،اربوں انسانوں کے روزگار پر گر رہے ہیں،پاکستان بھی عالمی صورتحال سے مستثنیٰ نہیں ، حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار ادا کر رہی ہے۔