شدید مخالفت کے باوجود کے پی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائےگا،سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰة سید قاسم علی شاہ ،جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک،چارسدہ سے افتخار جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان ،دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور، ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون ، اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائےگا، کابینہ میں الیکشن میں ہارے 2ارکان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کے پی کابینہ توسیع کا نوٹیفکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے،دریں اثناءوزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے حالیہ بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں پیش آنےوالے حادثات میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے،سہیل آفریدی نے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوںکو مزید تیز کیا جائے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا، ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

















