ایندھن کی بچت کیلئے وفاق کے فیصلے پر ساتھ دینگے: شرجیل میمن

کراچی (مشر ق نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایندھن کی بچت کیلئے وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی لبیک کہیں گے۔ کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کررہی ہے، ایندھن کے ذخائر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لاک ڈاون کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت بھی عمل کریگی۔