پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں،اشیائے خورونوش کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کا ریکارڈ

لاہور (وقائع نگار) پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں، اشیائے خورونوش کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کاریکارڈقائم ہو گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ٹیم کو مبارکباداور شاباش بھی دی،سہولت بازاروں میں 4کروڑ شہریوں نے 3کروڑ 69لاکھ 30 ہزار کلو گرام اشیائے خور ونوش کا منفرد ریکارڈ قائم کیا،اوپن مارکیٹ سے 40فیصد تک کم نرخ پر سبزیوں، پھلوں اوراشیائے خور و نوش فراہم کی گئی،عوام نے سہولت بازار وں میں خریداری کر کے ایک ماہ میں ایک ارب 10کروڑ روپے بچا لئے،ڈی سی ریٹ سے18فیصد تک کم نرخ پرخریداری سے عوام کو ایک ماہ میں 73 کروڑ روپے کی بچت ہوئی،سہولت بازاروں میں رمضان المبارک کے دوران عوام کوسستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کاہدف کامیابی سے مکمل ہوا ،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں 49 سہولت بازار، 20سہولت آن دی گو اور11عارضی بازار وں سمیت 80 بازار عوام کی سہولت کےلئے قائم کئے گئے،80 بازاروں میں 40لاکھ سے زائد خریداروں کی آمد ریکارڈ ہے،رمضا ن المبارک کے دوران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کم نرخ پر 29لاکھ 30ہزار کلو گرام آٹا فروخت ہوا،آٹے کے نرخ میں ڈی سی ریٹ سے 7.2فیصد تک رعایت ایک ماہ میں آٹے کی خریداری پر عوام کو 18 کروڑ روپے کی بچت ہوئی،اوپن مارکیٹ کے تناسب سے آٹے کے نرخ میں 13.5فیصد تک کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو آٹے کی خریداری پر ساڑھے 32کروڑ روپے کی بچت ہوئی، موبائل اپیلی کیشن کے ذریعے 37ہزار سے زائد آرڈرموصول ہوئے،پی ایس بی اے فری ہوم ڈلیوری ایپ سروس کے ذریعے سبزیوں، پھلوں وغیرہ کے 37ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈلیور ی ہوئی، پہلی مرتبہ اشیائے خورونوش کی خریداری میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کےلئے خریداروں سے ڈائریکٹ فیڈبیک کا سسٹم بھی نافذ کیا گیا،مریم نواز نے کہا دن رات محنت کر کے عوام کو سستے ترین نرخ پر پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر پی ایس بی اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،سہولت بازار کے موثرمیکانزم کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کاتناسب بہت کم رہا، عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خور ونوش کی فراہمی کےلئے حکومت پنجاب کا عزم غیر متزلزل ہے ، پی ایس بی اے کا 2026 رمضان آپریشن پبلک سروس ڈلیوری کا مثالی ماڈل بن چکاہے ،عام آدمی کو معیاری اشیاءکی کنٹرول نرخ پرفراہمی قابل قدر کاوش ہے،ادھر پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کاربحال ، دکانیں رات10 بجے بند ہوں گی،پنجاب حکومت نے اوقات کار میں دی گئی رعایت واپس لے لی،دکانیں 24گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔