لاہور (مشرق نیوز) پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز اور لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ نوازشریف اورمریم نوازکی زیرصدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول (لہر) کا اجلاس ہوا جس میں لاہورمیں قدیمی اور تاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پررپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کرپرانا نام ہی لکھا جائیگا، اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں کانوونٹ گارڈن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ میں ایوری تھنگ آرگینک کیفے بنانے پر اتفاق کیا گیا، کانونٹ گارڈن میں سیمی کورڈ ایریا اور شاپس بھی بنائی جائیں گی، بائیک اور کاروں کیلئے دو منزلہ انڈر گراونڈ پارکنگ تعمیر ہوگی، اجلاس میں نیو میوزیم بلاک پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، نیو میوزیم بلاک میں ورلڈ کلاس گیلریز بنائی جائیں گی، قدیمی اسلحہ، سکے، چائنیز اور سکھ گیلری بنیں گی، نیو میوزیم بلاک میں انٹر ایکٹیو سکرین بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہونگی۔
شاہ عالم گیٹ تا رنگ محل چوک راستے کو پیدل گزرگاہ میں بدلنے کا فیصلہ کیاگیا،اسکے علاوہ لاہور کی آٹھ قدیمی اورتاریخی گزرگاہیں بحال کرنےکا فیصلہ کیا گیا،بھاٹی،موری،موچی،شاہ عالم،یکی، مستی، دلی گیٹ ایریازکی اندرونی شاہی گزرگاہیں تاریخی آب وتاب کےساتھ بحال کی جائیں گی، قدیمی شہر میں مریم زمانی مسجد اور دیگر تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا،شاہی گزرگاہوں میں سیاحوں کیلئے الیکٹرک کارٹ بھی چلائی جائیں گی۔
اجلاس میں اکبری گیٹ میں ٹورسٹ انفارمیشن آفس بھی قائم ہوگا، موچی گیٹ، اکبری گیٹ، یکی گیٹ اور مستی گیٹ کی بحالی کے پراجیکٹ پیش کئے گئے، شاہی قلعہ کی فصیل /دیوار کو قدیمی حالت میں بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا، شاہی قلعہ کے گرد ٹیکسالی گیٹ تا بھاٹی گیٹ فصیل فیز ون میں بنے گی، یکی گیٹ تا مستی گیٹ شاہی قلعہ فصیل فیز ٹو بھی بنے گا۔
اجلاس میں والڈ سٹی کے ارد گرد بدرویں/صاف پانی کی نالی بحال کرنے کا جائزہ لیا گیا، تاریخی عمارتوں کی صفائی اوردیکھ بھال کیلئے ستھرا پنجاب کا سپیشل ونگ بنانے کی تجویز دی گئی، پرانی عمارتوں کے بیرونی حصوں کے یکساں قدیمی ڈیزائن کی بحالی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں شاہ عالمی چوک میں باو¿لی باغ کو بھی تجاوزات سے واگزار کرکے بحال کیا جائے گا،نیلا گنبد سے ملحقہ ڈیوڈھی کوتاریخی تعمیراتی مطابقت کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نیلا گنبد ڈیوڈھی میں سیاحوں کیلئے نیلا گنبد کیفے قائم کرنے پر اتفاق ہوا،اجلاس میں نیلا گنبد میں انڈر گراو¿نڈ پارکنگ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،نیلا گنبد میں چوک میں فرسٹ انڈیا بینک، ایوننگ ہال اور پاک ٹی ہاو¿س کو تاریخی شکل میں بحال کیا جائیگا۔
اندرون لاہورمیں ہنرمندوں کی شناخت سے منسوب 36 کوچہ / گلیوں پر رپورٹ پیش کی گئی،داتا دربار کی توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ، توسیع کیلئے 18کنال اراضی حاصل کی جائیگی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متاثرین کو مارکیٹ ریٹس پر ادائیگی کی ہدایت کردی۔
لاہور میں سڑکوں اور گلیوں کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

















