پنجاب میں اب کوئی بھی خاتون کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا،عظمیٰ بخاری
لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں اب کوئی بھی خاتون کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دن ہر باہمت، باصلاحیت ،جرات مند عورت کے نام ،عورت ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، خواتین سیاست،فوج، عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کر رہی ہیں، پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کےلئے تاریخی اقدامات کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب کی خاتون وزیر اعلیٰ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہےں، پنجاب کی عورت اب محفوظ ہے، حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ،عورت کی حکمرانی کےخلاف بولنے والے مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں، مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ۔

















