کراچی :(بیورورپورٹ) تاریخ رقم،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ٹریڈنگ اکاونٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اکاونٹس کی تعداد پہلی بار 5 لاکھ ہوگئی جبکہ فروری 26 میں نئے اکاونٹس کی تعداد 20 ہزار240 رہی،ڈیٹا کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ سہولت اکاونٹس کھلنے کی تعداد 35.96 فیصد بڑھ 7 ہزار 278 رہی، نارمل اکاونٹس کے نمبرز 63.88 فیصد بڑھ کر 12 ہزار 929 رہے، کارپوریٹ اکاونٹس کھلنے کی تعداد 0.16 فیصد اضافے سے 33 رہی،نئے سٹاک انویسٹرزمیں مردوں کی شرح 87 فیصد اورخواتین کی شرح 13 فیصد رہی۔
سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ 18 سے 30 سال عمر کے افراد نے نئے اکاونٹس کھولے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 10 ہزار 539 نئے اکاونٹس کھولے گئے، نئے سٹاک اکاونٹس کھولنے میں صوبہ سندھ 6 ہزار 332 سے دوسرے نمبر پر رہا، اسلام آباد سے 1ہزار 538، کے پی کے 1 ہزار 270، بلوچستان 253اور آزاد کشمیر سے 195 نئے اکاونٹس کھولے گئے،رپورٹ میں مزید بتایا گیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 51 بیرون ملک مقیم افراد نے نئے سٹاک اکاونٹس کھولے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار ٹریڈنگ اکاونٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر جاپہنچی



















