ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر انتہائی افسوس،عوام تحمل کا مظاہرہ کر یں: عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے،عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ایران پرحالیہ حملے اورخامنہ ای کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، دلی رنج ہے،پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کےخلاف حملے کی مذمت کی ،پاکستان کی مذہبی جماعتوں اورعوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اگر ہم احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تویہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا، ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کوپرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بد امنی یا نقصان سے بچیں، قومی اتحاداوراستحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔