زرمبادلہ ذخائر میں 10.62 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ

کراچی :(بیورورپورٹ)زرمبادلہ ذخائر میں 10.62 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ، سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10.62 کروڑ اضافے سے 21.40 ارب ڈالر رہے،سٹیٹ بینک ذخائر 16.21،کمرشل بینکوں کے ذخائر اضافے سے 5.19 ارب ڈالر ریکارڈکیے گئے۔