حکومت عمران کو ہسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے پر راضی ، انتظامات مکمل تھے، پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا عمران خان کوکم از کم 10 دن شفا ہسپتال میں رکھا جائے، حکومت نے مکمل علاج تک بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رکھنے پر رضامندی دکھاتے ہوئے شرط رکھی معلومات ظاہر کی جائیں گی نہ کارکنوں کو بلایا جائے گا،جمعے ،ہفتے کی درمیانی شب عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ،بانی پی ٹی آئی ،پارٹی قیادت کےلئے گاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کرکے اہل خانہ میں سے نام مانگا گیا،بہنوں نے ڈاکٹر عاصم ،عظمیٰ کا نام دیا ،حکومت کی جانب سے تسلیم نہ کیے جانے پرڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا،ڈاکٹر برکی کا نام مسترد ہونے پرعمران خان کی بہنیں برہم ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بتایا گیا حکومت نے قاسم زمان کا نام دیا، حکومت کی جانب سے نام دینے پرقاسم زمان ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تشویش کا اظہارکیا۔
ذرائع کے مطابق نام پر اتفاق نہ ہوا تو حکومت نے اتوار کی شب کہا اب ہسپتال منتقلی ممکن نہیں،پارٹی قیادت نے پمز کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اورحلف اٹھایا ڈاکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی صحت پر فیصلہ کرنا پارٹی نہیںفیملی کامینڈیٹ ہے، پارٹی کو حق نہیں اجازت کے بغیر کوئی بات کرے،ڈاکٹرز نے الشفا کا مشورہ دیا تو پارٹی کیسے کوئی فیصلہ کر سکتی ہے؟ کوئی پارٹی والا آکر کیوں نہیں بتاتا محسن نقوی نے کیا یقین دہانی کرائی تھی؟،بتا دیں محسن نقوی سے معلومات ملا کریں گی یا پارٹی سے؟، سوشل میڈیا اور عوام کو معلوم ہے پارٹی میں غدار کون ہیں۔
دریں اثنا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،لطیف ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا بانی پی ٹی آئی کو فوری شفا ہسپتال منتقل کرکے ماہر امراض چشم کے ذریعے آنکھ کا معائنہ کرایا ،ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور عاصم یوسف کو رسائی دی جائے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کردیں،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس سے ملاقات کی،ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس نے سزا معطلی کی متفرق درخواستیں مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

















