فورسز ہائی الرٹ ،کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طلال چودھری
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا حالیہ تخریب کاری سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملتی دہشتگردوں کے روابط افغانستان میں ہیں،حالیہ ہفتوں میں کئی حملے ناکام بنائے، سکیورٹی اداروں نے سرچ و انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردیں۔
دریں اثناخصوصی اجلاس میںطلال چودھری نے صوبائی حکومتوں کو درکار وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلئے وفاقی سطح پر خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاعوامی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیح ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

















