لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں اب پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کی جا رہی ہیں،اب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لاہور کے معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، ترقی و خوشحالی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا، مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کسی بھی قسم کی تفریق ختم کر دی ہے اور اب ہر شہر میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ پورے پنجاب میں وسیع کیا جا رہا ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ دیانتداری اور شفافیت کےساتھ فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت کے کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی مخالف انگلی نہیں اٹھا سکتا اور پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور ترقی کے لحاظ سے باقی صوبوں میں ٹاپ پوزیشن پر ہے،وزیر اطلاعا ت نے زور دیا اب نہ کوئی ساﺅتھ پنجاب، نہ سینٹرل پنجاب، نہ جنوبی پنجاب ہے، بلکہ ایک ہی متحدہ پنجاب ہے، جس میں ہر شہری ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہے۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کے لیے شفاف اور موثر اقدامات جاری ہیں، اور ہر منصوبہ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔
ترقی و خوشحالی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا:عظمیٰ بخاری

















