پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے پولیس ایکٹ سے متعلق فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق پولیس ایکٹ کو کالعدم قرار دینا آئین پاکستان کے دیباچے کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ جمہوری طور پر منتخب نمائندوں کے آئینی اختیارات کو مجروح کرتا ہے، غیر آئینی فیصلے کےخلاف آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت اور صوبائی اسمبلی فیصلے کو عدالتی اختیارات سے تجاوز، آئینی حدود کی پامالی اور جمہوری نظام پر براہ راست حملہ قرار دیتا ہے،دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے صحافیوںسے گفتگو میں کہا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیرآئینی، غیرقانونی اور یکطرفہ طور پر دیا گیا ہے، درخواست میں جن کو فریق بنایا گیا جواب طلب نہیں کیا گیا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو فیڈرل آئینی عدالت میں چیلنج کریں گے، عدلیہ کا کام انتظامیہ کے پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔
پولیس ایکٹ کو کالعدم قرار دینا آئینی دیباچے کی خلاف ورزی ہے: کے پی حکومت

















