لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارفوالا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز شریف نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کیلئے درکار حفاظتی آلات استعمال نہ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عارفوالا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کا نوٹس

















