لوگوں نے خود ہی بسنت کے تہوار کو گہنا دیا،شہری مشرق سروے میں پھٹ پڑے

لاہور (مرزا ندیم بیگ) عوام نے خود ہی بسنت کے خوشیوں بھرے تہوار کو گہنا دیا۔ شہری بسنت کے حوالے سے مشرق سروے میں پھٹ پڑے۔ اس حوالے سے ملت پارک کے رہائشی ندیم بٹ،رانا قاسم،نوانکوٹ کے رہائشی حارث ،سعد رضا،عاصم راجپوت،سبزہ زار کے فیضان ،جواد اور علی ندیم چودھری وغیرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بسنت جیسے تہوار جو کافی سالوں بعد ایک موقع دیا تھا، اسے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اگر یہ قاتل ڈو ر سمیت فائرنگ وغیرہ سے باز نہ آئے تو اگلے سال بھول جائیں کہ دوبارہ بسنت ہو گی رہی سہی کسر ان لوگوں نے پوری کر دی ہے جنھوں نے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ بھی نہیں لگوائے اور بچوں سمیت روڈ پر گھومتے پھر رہے ہیں ابھی کہ سی ایم پنجاب نے لاہوریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑا احسن اقدام اٹھایا تھا کہ ٹرانسپورٹ فری کر دی تھی عوام کو منع بھی کیا تھا کہ وہ اپنی موٹر سائیکلیں بسنت کے دنوں میں باہر لے کر نہ نکلیں کہیں جانا ضروری ہے تو سرکار نے جو گاڑیوں کی سہولت دی ہے اس سے مستفید ہوں لیکن اکثریت میں گذشتہ روز بھی لوگ اپنی موٹر سائیکلوں پر آ جا رہے ہیں ان میں سے بھی کئی افراد جو فیملیوں کے ساتھ جا رہے ہیں انہوں نے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ نہیں لگائے ہوئے تھے ابھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مختلف شاہراہوں پر ابھی بھی ٹریفک پولیس کے وارڈنز سیفٹی راڈ فری لگا رہے ہیں ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر اطہر وحید نے خود بھی وزٹ کیا اس کے علاوہ رات کے اندھیرے میں قاتل ڈور کا استعمال کرتے رہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور والے چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ بسنت تہوار منا سکیں تو ان کو چاہئے کہ گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔