اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی آئی اے نے پیرس سے آنےوالے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10فیصد رعایت کااعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کےلئے سفر کو مزید آسان ، سستا بنانا ہے،مسافر خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری تک اپنی بکنگ کرا سکتے ہیں، رعایت یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کےلئے دستیاب ہوگی۔
پیرس سے آنےوالے مسافروں کیلئے پی آئی اے کرایوں میں رعایت

















