کراچی (بیورو رپورٹ) گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 10.5فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا شرح سود 2ماہ کیلئے 10.5فیصد برقرار رکھی گئی ہے، ایکسپورٹ میں سود رواں سال 6فیصد کم ہونے کا چانس ہے جبکہ مہنگائی کی شرح7.4فیصد پربرقرار رہے گی، ایف بی آر ریونیو ہدف سے کم رہا، 329 ارب کا شارٹ فال، ،نجی شعبے کے قرضوں میں 578 ارب روپے کا اضافہ ،ایگری کلچر کی گروتھ رواں سال بہتر رہے گی، ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی مگر ترسیلات زر کے نمبرز میں بہتری آئی ہے، سال 2026 میں ملکی افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی،گورنرسٹیٹ بینک نے کہا افراط زر کی شرح رواں سال کچھ مہینوں میں 7 فیصد سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے، ملکی درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا، رواں سال ملکی درآمدات 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں اور برآمدات 6 فیصد کم ہو سکتی ہیں، بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ8ماہ سے بہتر ہوکر 10 فیصد سے اوپر جا چکی ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار اور سیلاب کی محدود تباہ کاریوں سے زرعی نمو رواں سال بہتر رہے گی، ملکی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہے گی، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، رواں سال جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر18 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے، کیش ریزرو ریکوائرمنٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کردی گئی اب یہ شرح 5فیصد رہ گئی، جمیل احمدنے کہا بینکوں کو اپنی جمع شدہ رقم کا زیادہ حصہ سٹیٹ بینک کے پاس رکھنا پڑتا تھااب یہ شرط 1فیصد کم کردی گئی، مرکزی بینک کے ذخائر اگست 2021 میں 20ارب 15 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے، رواں سال سٹیٹ بینک ذخائر20 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح کو پار کر جائیں گے، عالمی شرح سود میں کمی سے بیرونی ادائیگیوں کا حجم معمولی کم ہو کر25.7 ارب ڈالر رہ گیا جب کہ بیرونی ادائیگیوں میں 7 ارب ڈالر روول اوور ہوگیا،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا پاکستان کا بیرونی قرض 4 سال سے نہیں بڑھا،100ارب ڈالر سے نیچے ہی رہے گا،عالمی سطح پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھے گی،سمگلنگ پر کریک ڈاو¿ن سے ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوا، سٹیٹ بینک نے پچھلے 3 سال میں کھلی مارکیٹ سے 22 ارب ڈالر خریدے ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہدف بھی تبدیل کر لیا،دسمبر تک پاکستان کے سرکاری ڈالرذ خائر 20 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے، کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس شام نہیں ہوں گے، اس وقت پاکستان کے سرکاری ڈالر ذخائر16.1ارب ڈالر ہیں،رواں سال جون تک پاکستان کے ڈالرذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا،جمیل احمد نے کہا دسمبر2026 تک پاکستان کےسرکاری ڈالرذخائرتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ جائیں گے، اگست 2021 میں پاکستان کے سرکاری ڈالر ذخائر 20 ارب ڈالر پر پہنچے تھے، دسمبر تک پاکستان 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر ذخائر رکھنے کا سنگ میل حاصل کر لے گا، نومبر دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں زیادہ اضافہ ہوا، سیلاب کے منفی اثرات بھی محدود رہے،زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی،سٹیٹ بینک نے نجی شعبے کو قرضوں کے اجرا کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، بینکس کیش ریزرو سٹیٹ بینک کے پاس رکھواتا ہے، کیش ریزرو ریکوائرمنٹ کی یومیہ حد کو ایک فیصد کم کر دیا ہے، اب بینکس سٹیٹ بینک کے پاس کیش ریزرو 6 فیصد کے بجائے 5 فیصد رکھوائیں گے، 15روزہ کیش ریزرو ریکوائرمنٹ میں بھی 3 فیصد کمی کر دی ، بینکوں کے پاس کیش یا لیکویڈیٹی زیادہ ہو گی اور وہ نجی شعبے کو زیادہ قرضے دیں گے،سٹیٹ بینک کا مہنگائی کا ہدف 5سے 7 فیصد ہی ہے، مہنگائی کچھ ماہ میں بڑھے گی پھر دوبارہ ہدف کے اندر آجائے گی،سٹیٹ بینک کا تخمینہ ہے ملکی کرنٹ اکاو¿نٹ جی ڈی پی کا0.2فیصد سے 1 فیصد رہے گا، جی ڈی پی گروتھ بڑھنا شروع ہو گئی،مکمل اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، سیمنٹ،آٹو،پٹرولیم،بجلی،یوریاسب کی سیلز اور بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ رہی ہے،دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی،کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 1434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو ٹریڈنگ کے دوران 1800 پوائنٹس تک بڑھ گیا،کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا۔
شرح سود10.5فیصد پر برقرر رکھنے کا اعلان، مہنگائی بڑھے گی:سٹیٹ بینک



















