لاہور (سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی معاشی پالیسی کی حمایت میں لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ملک کو انڈسٹری کا قبرستان بننے سے بچائے اور ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انڈسٹری کی بحالی، بجلی کے نرخوں میں کمی، پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر معاشی ایمرجنسی نافذ کرے اور معیشت کی بحالی کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دی گئی تجاویز کو عملی جامہ پہنائے تاکہ ملک سے معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ بےروزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور جی ڈی پی گروتھ بہتر ہو۔ اجلاس میں چیئرمین آصف خان، صدر گلریز خٹک، سرپرست اعلیٰ میاں فیاض، سیکرٹری جنرل منیر گیلانی، سینئر وائس چیئرمین ملک اصغر اعوان، سینئر نائب صدر چوہدری خضر امین،سیکرٹری فنانس حاجی خالد شہزاد، وائس چیئرمین چوہدری ارشد گجر، نائب صدر چوہدری فاروق، نائب صدر چوہدری خالد معراج، نائب صدر حاجی مشتاق اعوان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل افریز شاہین شامل تھے۔
حکومت فیڈریشن چیمبرز کی تجاویز کو عملی جامہ پہنائے ،لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن

















