وزیراعظم،فیلڈ مارشل عالمی رہنماﺅں کی توجہ کامرکز،ملاقاتوں میں گرمجوشی


ڈیووس: (مشرق نیوز) ڈیووس فورم میںوزیراعظم،فیلڈ مارشل عالمی رہنماﺅں کی توجہ کامرکز،ملاقاتوں میں گرمجوشی،مسکراہٹوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

متعدد عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقاتیں کیں،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملے۔

فورم میں شریک رہنماوں سے وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے ہوئے ، گرمجوشی دیکھنے میں آئی،وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم سے خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔