بانی پی ٹی آئی کی خیریت پر کوئی معلومات نہیں مل رہیں،شیخ وقاص اکرم

پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے عمران خان کی خیریت پر کوئی معلومات نہیں مل رہیں، کبھی کسی سابق وزیراعظم کےساتھ جیل میں ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہابانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات کو تقریباً 50 دن ہوگئے،قانون و آئین کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں،ہائی کورٹ کے نامزد 6 وکلا کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تو اب باہر آنا ہے،گل پلازا واقعہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی ہے۔