اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اس کے اطراف میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ا بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

















