معیاری وسستی اشیا کی ہوم ڈیلیوری کا بے مثال پراجیکٹ،خدمت کا نیا ریکارڈ قائم

لاہور: (وقائع نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر وعدہ۔۔۔ سچا اور پورا،پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری وسستی ترین اشیا کی ہوم ڈیلیوری کے پہلا وبے مثال پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پنجاب کے 35شہروں کے 46سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری ،عوام کو دہلیز پر 3لاکھ 12ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل ہوگئی ،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری ہے،پی ایس بی اے فری ہوم ڈیلیوری کےلئے13 بنیادی اشیائے خورونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کردئیے گئے،عوام کو ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ڈی سی ریٹ 7 فیصدتک کم نرخ پر 13اشیائے خورونوش مل رہی ہیں۔

گوگل پلے سٹور ،ایپل پر فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت حاصل ہے،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈر فری ہوم ڈیلیوری ایپ پر آرڈر گھر گھر پہنچاتے ہیں،عوام کو فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے استعمال پر 7فیصد تک بچت و ڈیلیوری بھی فری ہوگی،فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن،سیب، کیلا،کھجور، لیموں، امرود اور تربوزودیگر آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔

سی ایم فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110ملین کی بچت ہوئی ، عوام نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا سستی و معیاری اشیائے خوردنوش کی دہلیز پر فراہمی بے مثال ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے،فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کادائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔