لاہور (مشرق نیوز) لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے پولیس نے 27 نکاتی سکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔ سکیورٹی پلان کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشا سروس کیلئے 5 ہزار رکشے فراہم کئے جائیں گے۔ ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالت میں جمع کروائے گئے سکیورٹی پلان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی ہوگا۔ پتنگ اڑانے کیلئے صرف منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائیگا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی۔
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 27 نکاتی سکیورٹی پلان عدالت میں جمع

















