پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر چیف سیکرٹری طلب


لاہور:(وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا،دونوں کو22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

ای سی پی نے حکومتی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے پر سماعت مقرر کر تے ہوئے کہاحلقہ بندی رولز اور یونین کونسلوں کا نوٹیفکیشن تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا،انتخابات کرانے کےلئے مزید کارروائی کی جائے گی۔