اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر کے بغیر دستخط سپیشل اکنامک زونز آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آوٹ، پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی میں پی پی رہنما نوید قمر نے کہاایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس نافذ کیا ،قانون کی کوئی حیثیت نہیں ،موجودہ حالات میں ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پیپلز پارٹی کے اراکین میری بات سن لیں، حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں نوٹیفائی نہیں کرتے۔
دوسری جانب چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بغیر دستخط سپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلا لیا،اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار کے تحفظات پر مشاورت کرے گی۔
صدر کے بغیر دستخط آرڈیننس کا اجرا پی پی کا ایوان سے واک آوٹ،پارٹی اجلاس طلب

















