سٹریٹ موومنٹ بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہوتی رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور:(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرتبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاسٹریٹ موومنٹ بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہوتی رہی،دن کی روشنی میں پول کھل گیا ،نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہ ملا ، بس بہت سیر کر لی پاکستان کے یورپ لاہور کی اب واپس تشریف لے جائیں،وزیر اطلاعات نے کہااب جائیں لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں ، پروٹوکول میں لاہوردیکھ لیا اب خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کر لیں۔