27ویں ترمیم بغیرمشاورت ہوئی ،گردن مروڑ کر مجبور کیا گیاووٹ دیں،فضل الرحمن
ملتان :(بیورورپورٹ)امیر جے یو آئی فضل الرحمن نے کہاہے27ویں ترمیم بغیرمشاورت ہوئی ،گردن مروڑ کر مجبور کیا گیا ادھر ووٹ ڈالیں ،جبر کی بنیاد پر آئینی ترمیم قبول کرنے کےلئے تیار نہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاتاثر دیا جارہا ہے مدارس خلاف قانون چل رہے اور رجسٹریشن نہیںکراتے ،درخواستوں سے تمہارے دفاتر بھرے پڑے ہیں ،امریکہ و مغربی دنیا مدارس کےخلاف ہے ، شدت و انتہا پسندی کا سبب مدرسہ نہیں تمہارا رویہ ،لوگوںمیں ناراضگی پیدا ہو رہی ہے،آئینی ترمیم کیلئے لوگوں کے ہاتھ مروڑ دئیے گئے، جبر کی دو تہائی اکثریت نہیں مانتے۔

















