وبائی امراض سے بچاوکےلئے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے،مریم نواز
لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے وبائی امراض سے بچاﺅ کی تیاری کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاوبائی امراض کسی علاقے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں، وبائی امراض سے بچاو اور قابو پانے کےلئے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے،پنجاب حکومت شعبہ صحت کی کیپسٹی بڑھا رہی ہے، سب سے زیادہ صحت پر کام کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا شہری ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں، احتیاطی تدابیر زندگی کا حصہ بنائیں گے،وبائی امراض سے بچاو کیلئے بروقت تیاری نہ صرف جان بچاتی بلکہ معیشت و معاشرت کو بھی محفوظ رکھتی ہے،وبائی امراض کے مقابلے کےلئے تعاون و احتیاطی تدابیر پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے،کورناوبا نے عالمی برادری میں صحت و بہبود کے تحفظ کےلئے مستقل عزم اور کوشش کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

















