مریم نواز ،عظمیٰ بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کیس میں عدالتی حکم پر تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، پراپرٹی قانون کی معطلی پر بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی،عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دیناغیر قانونی عمل ،اعلیٰ عہدیداروں کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہو سکتا ہے ،توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔