اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے آگے سرنڈر ،وفاقی حکومت نے گندم خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق ،صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی سٹاک اپنے پاس رکھیں گے، وفاق ،صوبے سال بھر کیلئے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کریں گے، سٹریٹجک ذخائر کی خریداری وفاق کی بجائے نجی کمپنی کرے گی،وفاق 15، پنجاب 25 ،سندھ 10،خیبرپختونخوا ساڑھے 7 اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا، وفاق ،صوبوں کیلئے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ ،گندم رکھنے کی ذمہ دار کمپنی ہوگی،وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے، وزارت غذائی تحفظ نے سروسز چارجز کیلئے 30 ارب مختص کردیئے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی سپورٹ پرائس سبسڈی بھی نہیں ہوگی،قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا، وزارت غذائی تحفظ عالمی بنچ مارک کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت طے کرے گی۔
IMF شرط کے آگے سرنڈر ،وفاق گندم خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کو تیار

















