PIAکا مثالی ایئرلائن سے بحران و نجکاری تک سفر،ماضی ریکارڈ سے بھرپور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کا ماضی قومی وقار، جدید سہولیات و عالمی ریکارڈ سے بھرپور ،ایوی ایشن دنیا کی تاریخ میںعروج و سنہری دور کا منفرد مقام ، دوران سفر مسافروں کو فلمیں دکھانے کا آغاز، ائیرہوسٹسز کےلئے باقاعدہ یونیفارم، ایشیا میں جیٹ طیاروں کا استعمال ،ٹکٹ ریزرویشن کےلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرانے سمیت تمام سہولیات سب سے پہلے پی آئی اے نے فراہم کیں۔

ایک دور میںپی آئی اے کا نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شمار اوردنیا بھر کےلئے مثال بنی،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی بنیاد 23 اکتوبر 1946 کو اورینٹ ائیرویز کے نام سے کولکتہ میں رکھی گئی، ہدایت قائد اعظم نے دی تھی،اورینٹ ائیرویز نجی کمپنی ،مرزا احمد اصفہانی ، آدم جی حاجی داو¿د جیسے معروف صنعت کاروں نے سرمایہ فراہم کیا۔

برصغیر کی پہلی و واحد ائیرلائن کی ملکیت مسلمانوں کے پاس تھی،قیام پاکستان کے بعد 1951 میں پی آئی اے کو سرکاری محکمے کے طور پر قائم ،11 مارچ 1955 کو اورینٹ ائیرویز کا پی آئی اے میں انضمام کیا گیاپھر ادارہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (PIAC) کہلایا اسی برس پی آئی اے نے کراچی سے لندن (براستہ قاہرہ اور روم) پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا۔

پاکستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل نور خان نے 2مختلف ادوار میں پی آئی اے کی قیادت کی جسے ایوی ایشن ماہرین قومی ایئرلائن کا سنہری دور قرار دیتے ہیں،ائیر مارشل نور خان کا وہ واقعہ بھی خاصا مشہور ہے جب طیارے کو ہائی جیکنگ سے بچانے کےلئے خود جہاز میں جا کر ہائی جیکر سے مذاکرات کیے اور صورتحال پر قابو پایا۔

پی آئی اے نے قیام کے بعد پہلے ہی عشرے میں عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، 1960 میں ڈھاکہ، کراچی اور لندن کے درمیان بوئنگ 707 طیاروں کے ذریعے پروازیں شروع کر کے پی آئی اے ایشیا کی پہلی ائیرلائن بنی ،جیٹ طیارے آپریٹ کیے،1962 میں لندن سے کراچی تک صرف 6 گھنٹے 43 منٹ میں پرواز مکمل کر کے پی آئی اے نے عالمی ریکارڈ قائم کیااسی سال نیویارک کےلئے بھی پروازوں کا آغاز کیا گیا جس سے قومی ائیرلائن کی عالمی شہرت میں نمایاں اضافہ ہوا،پی آئی اے نے نہ صرف سروس و وقت کی پابندی میں نام بنایا بلکہ غیر ملکی ائیرلائنز کو تکنیکی و انتظامی معاونت بھی فراہم کرتی رہی، ائیر چائنا، ائیر مالٹا، چو سون مین ہینگ، فلپائن ، صومالی ،یمنیہ سمیت کئی ائیرلائنز کو طیارے لیز پر دئیے گئے۔

1964 میں پی آئی اے غیر کمیونسٹ ممالک کی پہلی ائیرلائن بنی جس نے چین کےلئے کمرشل پروازیں شروع کیں، 1985 میں ایمریٹس ائیرلائن کے قیام میں بھی پی آئی اے نے تکنیکی و انتظامی کردار ادا کیا،1960 ،1970 کی دہائیوں میں پی آئی اے کا شمار دنیا کی 10 بہترین ائیرلائنز میں ہوتا تھا،معیاری سروس، جدید بیڑا اور وقت کی پابندی کی مثالیں دی گئیںاسی دور میں گریٹ پیپل ٹو فلائی وو کا سلوگن پی آئی اے کی عالمی پہچان بنا، کہا جاتا ہے 1962 میں امریکی خاتون اول جیکولین کینیڈی نے پی آئی اے کے ذریعے سفر کے بعد عملے کی پیشہ ورانہ مہارت سے متاثر ہو کر الفاظ ادا کیے جو بعد ازاں قومی ائیرلائن کا سلوگن بن گئے۔

عروج کے زمانے میں پی آئی اے کا فضائی نیٹ ورک ٹوکیو سے نیویارک اور افریقہ سے یورپ تک پھیلا ،ادارے کے تشہیری دعوے کے مطابق ہر ساتویں منٹ میں پی آئی اے کی ایک پرواز دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں اترتی یا روانہ ہوتی تھی،ایوی ایشن ماہرین کے مطابق پی آئی اے کا زوال 1990 کی دہائی میں شروع ہوا ،2000 کے بعد شدت اختیار کر گیا، سیاسی مداخلت، ضرورت سے زائد بھرتیاں، یونین سازی کے منفی اثرات ،پرانے طیاروں کے بیڑے نے ادارے کو شدید مالی بحران میں مبتلا کیا۔

1991 میں خلیجی جنگ کے باعث قومی ائیرلائن کو پہلا بڑا سالانہ خسارہ ہوا،2000 تک حکومت کو 20 ارب کا بیل آوٹ پیکیج دینا پڑا،رپورٹس کے مطابق 2024 کے آخر تک پی آئی اے پر مجموعی قرضہ 830 ارب روپے تک پہنچا ، مسلسل نقصانات کے باعث ادارہ حکومتی بیل آوٹ پیکیجز پر انحصار کرنے لگا،2020 میں کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشکوک پائلٹ لائسنسوں کے انکشاف پر یورپی یونین، برطانیہ ،امریکہ نے پی آئی اے پر پابندی لگائی، ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہواتاہم پابندیاں بعد ازاں ختم کر دی گئیں۔