پاکستانی معیشت میں بہتری ،انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیاں بھی معترف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں”گیلپ“ اور”ڈی اینڈ بی“ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر لیا،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے صارفین کے اعتماد میں 19 فیصد اضافے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.1 بلین ڈالر پر پہنچے، تبدیلی ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری ، معاونت اور کاوشوں کا ثمر ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری،معاشی اصلاحات کے باعث مالی عدم تحفظ میں کمی آئی،معاشی اصلاحات کے باعث معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھ گیا۔

ماہر معیشت خاقان نجیب کے مطابق معیشت نے 28 سے 30 ماہ میں میکرواکنامک استحکام کا سفر طے کیا، پاکستان نے بیرونی اکاونٹ میں درآمدات کو بڑھنے سے روکا ،کرنٹ اکاونٹ میں سرپلس حاصل کیا ،ماہر معیشت نے کہا صارفین کا اعتماد حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اقدامات کا نتیجہ ہے۔