اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی پی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کےخلاف سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔
سینیٹر پلوشہ خان کی تحریک استحقاق کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فنڈز پر سوال کا جواب دینے کے بجائے چلانا شروع کر دیا تھا،تحریک استحقاق میں کہا گیا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تضحیک اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔
پلوشہ خان نے علیم خان کیخلاف سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی

















