نواز، مریم کی عرفان شفیع، میاں مرغوب کے گھر آمد،اظہار تعزیت

لاہور :(وقائع نگار)سابق وزیراعظم ون لیگ کے صدر نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پر آمد ہوئی،مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔

قائد ن لیگ ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے میاں مرغوب احمد سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا مرحوم عرفان شفیع کھوکھر پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی اور سماجی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔