اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کے بیان کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مشرف زیدی نے کہا10 روز میں2مرتبہ ملنے والی بہن زیادہ بہتر آگاہی دے سکتی ہیں،بانی پی ٹی آئی 860 دنوں سے قید ،بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کر چکے ،عمران خان کو ساڑھے 3 ہفتوں تک کسی سے ملنے نہیں دیا گیا کیونکہ ہر بار سکیورٹی کا بڑا مسئلہ پیدا ہو تارہا، بانی پی ٹی آئی کی وکلا یا فیملی سے ہونےوالی ہر ملاقات سیاسی شکل اختیار کر لیتی تھی۔
ترجمان وزیراعظم نے کہا ملک میں سیاسی و انتظامی عدم استحکام کے تسلسل کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے،پاکستان مشکل خطے میں واقع ،گرد ایران، افغانستان، چین اور بھارت جیسے بڑے ممالک موجود ،اندرونی بدامنی پردشمن فائدہ اٹھاتے ہوئے تقسیم کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مشرف زیدی نے کہا پاکستان کثیرالجہتی سفارتکاری کا خواہاں ہے،بھارت نے حملہ کیا تو معقول حد تک اپنا دفاع کیا، پاکستان پر صرف بھارت نہیں ، ایران سے بھی حملہ ہوا ،افغانستان سے مسلسل دہشتگرد حملے بھی ہوتے رہے ہیں۔
عمران خان 860دنوں سے قید،بہنوں کےساتھ140 ملاقاتیں کیں،مشرف زیدی

















