لاہور:(سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کوعبرتناک شکست پرپاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے۔
صارف نے لکھا عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ سنڈے ہے،صارفین نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ڈیئر عرفان پٹھان سنڈے کیسا رہا؟،ایک صارف نے طنزیہ لکھا بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا،بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا سنڈے کیسا رہا؟۔
عرفان پٹھان کہاں ہو، سنڈے کیسا رہا؟،پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے طنز


















