انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ،پاکستان کی بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں رسائی

دبئی (مشرق نیوز)پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ کر انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بارش کے باعث میچ27،27اوور تک محدود کیا گیا،بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر چلتی بنی۔

عبدالسبحان 4، حضیفہ احسن 2 ،علی رضا، صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،سمیر منہاس 69 رنز کیساتھ ناقابل
شکست رہے۔