250 ملین ڈالرز کے مساوی پانڈا بانڈ کا جنوری میں اجرا متوقع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)250 ملین ڈالرز کے مساوی پانڈا بانڈز جاری کرنے کے منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئیں،وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میںپاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے منظوریوں و سرمایہ کاروں سے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی،شرکا نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کو معاشی استحکام کا مظہر ،مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو پانڈا بانڈ کےلئے سازگار قرار دیا،وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا متعلقہ چینی حکام سے حتمی منظوری جلداورپانڈا بانڈ کا پہلا اجرا جنوری میں متوقع ہے ،پہلے مرحلے میں تقریباً 250ڈالر کے مساوی بانڈ جاری کیے جائیں گے،پانڈا بانڈ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر تک اجرا کا ہدف اورآئندہ مراحل کےلئے تیاری کا کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ نے بانڈ اجرا کو محتاط قرضہ جاتی حکمت عملی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا پانڈا بانڈ سے قرضوں کے بوجھ میں توازن ،مالی وسائل میں تنوع لانے میں مدد ملے گی۔