پی آئی اے کی نجکاری روکیں،انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کاوزیراعظم کو خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

خط میںانٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے کہا یونینز کو اعتماد میں نہ لینا سوالیہ نشان ہے،پی آئی اے ملازمین کی نمائندگی کرنےوالی ٹریڈ یونینوں کےساتھ بامعنی بات چیت کی جائے،نجکاری کے عمل کو فوری طور پر روکا اور پی آئی اے کے تمام ملازمین کے حقوق کا احترام کیا جائے۔