45ماہ بعد زرمبادلہ ذخائر پھر21 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)زرمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد پھر 21 ارب ڈالر سے متجاوز کر گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچے،مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گیا ،سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 15 ارب 88 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر ڈیپازٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔