پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی،حکام
اسلام آباد،(بیورورپورٹ)حکام نے کہا ہے پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہا پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے،نجکاری کے فوری بعد خریدار کو 80 ارب کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو ،گیپکو شامل ہوں گی۔
حکام نے بتایاتمام ڈسکوز کی الگ الگ بولی لگائی جائے گی ،اگلے سال کے وسط تک 3کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

















