لاہور(قاضی ندیم اقبال) اوقاف پنجاب کے کمزور مالیاتی نظام نے ادارے کے ساکھ اور مستقبل پر سوالات کھڑے کر دئیے جبکہ رہی سہی کسر حکومت پنجاب کے فنانشل ڈسپلن پر عملدرآمد نے پوری کردی۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اور سیکرٹری اوقاف کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے ایک ریٹائرڈ آفیسر سے 63لاکھ30ہزار515 روپے وصول کر کے سنٹرل اوقاف فنڈ میں جمع کروانے اور سابقہ آفیسر کوغیر قانونی طور پر 1.5فیصد ایگزیکٹو الاونس کی مد میں ادائیگی کرنیوالے افراد کا تعین کرنے کی بھی تجویز دیدی۔ یہ تجویز حکومت پنجاب کے خود مختار ادارہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے یکم جولائی 2018سے 30جون2024 تک کے دورانیہ کے کئے جانے والے آڈٹ اور اس بابت سامنے لائے گئے اعتراضات میں دی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس ضمن میں ابتدائی طور پر محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب دوران آڈٹ دئیے گئے جواب کو رد کر دیا۔رپورٹ /دستاویزات کی کاپی ”مشرق“ کو موصول ہو گئی۔ دستاویزات کی روشنی میں مذکورہ آفیسر کو 17فروری 2021 سے30نومبر2021 کے دوران ماہانہ 02لاکھ20ہزار80 روپے ماہانہ کے تناسب سے مجموعی طور پر 20لاکھ75ہزار40 روپے ایگزیکٹو الاونس کی ادائیگی کی گئی۔یکم دسمبر2021سے 30جون 2022 کے دوران 02لاکھ27ہزار580 روپے ماہانہ کی شرح سے 15لاکھ93ہزار060 روپے ایگزیکٹو الاونس کی ادائیگی کی گئی۔یکم جولائی 2022سے31اکتوبر 2022 کے دوران ماہانہ 03لاکھ37ہزار635روپے کی شرح سے 13لاکھ50ہزار540 روپے ایگزیکٹو الاو¿نس کی ادائیگی کی گئی۔جبکہ 12مارچ2024سے 30جون 2024 کے دوران 13لاکھ11ہزار875روپے کی ایگزیکٹو الاو¿نس کی مد میں ادائیگی کی گئی۔ دستاویز ات میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب کی جانب سے قرار دیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ کی نوٹیفکیشن نمبر FD.PR.12-7/2018 مورخہ 27-04-2021 کے مطابق، ایگزیکٹو الاو¿نس @1.5 گنا بنیادی تنخواہ تمام افسران کو صرف ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) کی منظور شدہ کیڈر سٹرینتھ کے خلاف ہی قابلِ ادائیگی تھا، جیسا کہ نوٹیفکیشن نمبر SI.2-2/2021 مورخہ 11-02-2021 اور حکم نامہ نمبر SO.(Admn.II)-8-14/2017 مورخہ 22-02-2021 کے ذریعے ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کیا گیا (جسے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا)۔ یہ الاو¿نس گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے 11-02-2021 سے اور گریڈ 17 کے افسران کیلئے 22-02-2021 سے لاگو تھا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی نوٹیفکیشن نمبر FD.PR.12-7/2018 مورخہ 14-06-2023 کے مطابق، ایگزیکٹو الاو¿نس @1.5 گنا بنیادی تنخواہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی کیڈر سٹرینتھ پر موجود افسران کو، قطع نظر اس کے کہ وہ پی اے ایس/پی ایم ایس سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں۔ تاہم، ڈیپوٹیشن/تکنیکی کوٹہ (وفاقی یا صوبائی حکومتوں سے) پر تعینات افسران، جو ایس اینڈ جی اے ڈی کے سروسز/ایڈمن/اسٹیبلشمنٹ ونگ میں تعینات ہیں، جیسا بھی معاملہ ہو، صرف کیس-بائی-کیس کی بنیاد پر کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کیڈر پوسٹوں کے خلاف ایگزیکٹو الاو¿نس نکالنے کے مجاز ہوں گے۔ یہ 20-04-2023 سے نافذ العمل ہو گا۔دستاویزات میں قرار دیا گیا ہے کہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کے دفاتر کے آڈٹ کے دوران برائے مدت 2018-24ءیہ دیکھا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور/اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹ خالصتاً پنجاب اوقاف آرگنائزیشن (تقرری اور سروس کی شرائط) رولز 2019 کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی ہے اور اسے نوٹیفکیشن نمبر SI.2-2/2023 مورخہ 16-01-2023 کے ذریعے ایس اینڈ جی اے ڈی کی کیڈر سٹرینتھ قرار دیا گیا۔ اس پوسٹ کو پہلے ایس اینڈ جی اے ڈی کی کیڈر پوسٹوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ چونکہ انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی کی کیڈر پوسٹ سمجھا گیا، اسلئے انہیں بنیادی تنخواہ کا @1.5 گنا ایگزیکٹو الاو¿نس دیا گیا۔ تنخواہ اور الاو¿نسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر، یہ دیکھا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب کے حکم پر اس افسر کو 17-02-2021 سے ایگزیکٹو الاو¿نس دیا گیا جبکہ وہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے کیڈر سٹرینتھ کے خلاف تعینات نہیں تھا بلکہ وہ اوقاف آرگنائزیشن کی سٹرینتھ پر تھا، نہ کہ پی اے ایس/پی ایم ایس کی۔ انہیں ڈائریکٹر مذہبی امور تعینات کیا گیا اور پھر ڈائریکٹر جنرل میں ترقی دی گئی۔ 02-09-2021 کو منعقدہ اوقاف بورڈ کے اجلاس کے منٹس کے مطابق، جس کی صدارت وزیر اوقاف و مذہبی امور/چیئرمین اوقاف بورڈ نے کی تھی، محکمہ کو دیئے گئے ایگزیکٹو الاو¿نس پر کوئی اتفاق نہیں ہوا اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کو ہدایت کی گئی کہ کیس محکمہ خزانہ کو بھیجا جائے۔ حکومت پنجاب کا ایسا کوئی مشورہ/منظوری آڈٹ کو پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 6,330,515 روپے کی مذکورہ الاو¿نس کی رقم کا غیر قانونی ڈرا ہوا۔دستاویزات میں قرار دیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب کے کمزور مالیاتی کنٹرول نظام کے سبب حکومت پنجاب کے خود مختار ادارہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے یکم جولائی 2018سے 30جون2024 تک کے دورانیہ میں مذکورہ آفیسر کو 17فروری 2021 سے30نومبر2021 کے دوران ماہانہ 02لاکھ20ہزار80 روپے ماہانہ کے تناسب سے مجموعی طور پر 20لاکھ75ہزار40 روپے ایگزیکٹو الاو¿نس کی ادائیگی کی گئی۔یکم دسمبر2021سے 30جون 2022 کے دوران 02لاکھ27ہزار580 روپے ماہانہ کی شرح سے 15لاکھ93ہزار060 روپے ایگزیکٹو الاو¿نس کی ادائیگی کی گئی۔یکم جولائی 2022سے31اکتوبر 2022 کے دوران ماہانہ 03لاکھ37ہزار635روپے کی شرح سے 13 لاکھ 50 ہزار 540 روپے ایگزیکٹو الاو¿نس کی ادائیگی کی گئی۔جبکہ 12مارچ2024سے 30جون 2024 کے دوران 13لاکھ11ہزار875روپے کی ایگزیکٹو الاو¿نس کی مد میں ادائیگی کی گئی۔دستاویزات میں قرار دیا گیا ہے کہ کمزور مالیاتی کنٹرول نظام کے سبب63لاکھ30ہزار515 روپے ایگزیکٹو الاﺅنس کی مد میں ادا کئے گئے۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ناقابلِ قبول الاو¿نس کا غیر قانونی ڈرا ہوا جس سے محکمہ کو نقصان پہنچا۔ آڈٹ مشاہدے کے جواب میں، یہ کہا گیا کہ ڈی جی مذہبی امور کی پوسٹ کو 16-01-2023 سے ایس اینڈ جی اے ڈی کی کیڈر سٹرینتھ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، افسر کو مطلع شدہ قواعد کے مطابق کیڈر پوسٹ کا حق حاصل تھا۔دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں جو جواب دیا گیا وہ آڈٹ حکام نے قبول نہیں کیا۔ کیونکہ یہ پوسٹ ایک کیڈر پوسٹ اس وقت قرار دی گئی جب عہدے دار سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور و اوقاف ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے طور پر تعینات تھا اور یہ پوسٹ خالی تھی اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران کے تبادلے/ذریعے سے پ±ر کی جانی تھی۔
سابق سیکرٹری اوقاف کو غیرقانونی دئیے لاکھوں روپے واپس لینے کی تجویز

















