اوکاڑہ ،دیپالپور،لاہور:(نمائندگان،سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے،نماز جنازہ بدھ کوبعد از نماز ظہر 2بجے وساویوالہ سٹیڈیم تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائےگی ، خاندانی ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے۔
مرحوم 3 مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہے ،1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے،،2018سے 2020تک پی ٹی آئی میں رہے،2020کے بعد دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
صدر زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین پی پی بلاول بھٹوودیگر نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میاں منظور وٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پرویز اشرف نے کہا میاں منظور وٹو پاکستان کی سیاست کا بڑا نام ،مجھے قریبی دوست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،دکھ و غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت ، کارکن سوگوار خاندان کےساتھ ہیں، سید حسن مرتضی ،شہزاد سعید چیمہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا میاں منظور وٹو نے سیاست میں اپنا الگ مقام بنایا ۔
سابق وزیراعلیٰ منظور وٹو انتقال کر گئے،صدر وزیراعظم ودیگر کا اظہار افسوس

















