اسلام آباد: ( ) حکومت نے11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپس اپنی اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں سفارشات تیار کریں گے۔
صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے، مرکز و صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے تناسب پر غور کے لیے ایک الگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ، قیادت وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔
قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال پر بھی خصوصی ورکنگ گروپ بنایا گیا ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے۔
صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی ورکنگ گروپ وزیر خزانہ سندھ کی قیادت میں کام کرے گا، سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر کے حوالے سے ساتواں ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ، قابل تقسیم پول کی ساخت پر غور کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے۔
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم

















