دوبارہ انتشار پیدا کیا گیا تو معاشی خود مختاری ہمیشہ کیلئے داﺅ پر لگ جائیگی،احسن اقبال


لاہور: (نمائند ہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کسی طور انتشار و خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ،معاشی تباہی کے دہانے سے واپس آرہے ہیں دوبارہ انتشار پیدا کیا گیا تو معاشی خود مختاری ہمیشہ کیلئے داﺅ پر لگ جائیگی، معرکہ ترقی کےلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہے،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ ،سیاستدان اتفاق پیدا کریںاب کسی کو بھی ملکی امن ،استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینی ، میثاق پاکستان کی ضرورت ہے،ملک کو آگے لےجانے کےلئے استحکام پیدا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہانوازشریف نے پاکستان کی روایتی سیاست میںترقیاتی ایجنڈے کے ذریعے نئی جہت متعارف کر اکے نیا موڑ دیا،اقتصادی پالیسی پر نواز شریف کی مہر لگی ہی نظر آئے گی،قائد ن لیگ کی اقتصادی اصلاحات 2سال کے بعد تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دی گئیں ،اناڑی قیادت کومسلط کر کے معاشی و ترقی کے بحالی سفر کوکریش کر دیا گیا،میرے نزدیک نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں،سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ پاکستان کی ضرورت ہے ۔