عوام کو بڑا ریلیف،چینی40روپے کلو تک سستی

لاہور: (کامرس رپورٹر)عوام کو بڑا ریلیف،چینی کی قیمت میں بڑی گراوٹ، 35 سے 40 روپے کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی،کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت 155 ،پنجاب میں 150روپے کلو ہوگئی۔

پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ، حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں کل 5 لاکھ 42 ہزار900 میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں، مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کلو کمی ،آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔